Monday 1 June 2020

How to complete books syllabus during lockdown

لاک ڈاؤن میں پڑھائی کیسے؟؟؟

کورونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے
 پوری دنیا کو اپنی جکڑ میں لے لیا ہے اگر دیکھا جائے تو جہاں تمام ادارے،کاروبار،کارخانے بند ہیں وہیں ایک خاص مقام سکولوں اور کاجوں،یونیورسٹوں کا بھی ہے جو نہ صرف بچوں کو تعلیم دیتے ہیں بلکہ ان کی تربیت بھی جرتے ہیں۔


یہ ایک افسوس ناک دور چل رہا ہے جس میں صرف اچھے وقت کہ لیے ہاتھ باندھ کہ دعا ہی کی جا سکتی ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنا وقت ضائع کیے بغیر اپنی تعلیم کا سلسلہ گھر بیٹھے ہی جاری رکھیں۔ ج کہ دور میں جہاں چھوٹی چھوٹی چیز کہ بارے میں بھی تمام معلومات انٹرنیٹ پہ دستیاب ہیں ایسے میں کسی قسم کا بہانہ کیے بغیر اپنے مشکل سوالات کو انٹرنیٹ سے سرچ کر کہ حل کیا جا سکتا ہے۔



نہ جانے یہ وباء کب ختم ہو گی اس بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ایسے میں اپنے قیمتی وقت اور حالات پہ غور کریں اور اپنے مستقبل کو کسی بہانے کی آڑ میں تباہ ہونے سے محفوظ رکھیں۔
اپنی تعلیمی سلسے کو جاری رکھنے کہ لیے مندرجہ ذیل ہدایات  پہ عمل کریں اور اپنا معمول بنا لیں کہ اپنی کتابوں کو کیسے روٹین میں لے کہ چلنا ہے۔



۔ 1سب سے پہلے تمام کتابوں کی لسٹ بنائیں
۔ 2  ہر کتاب کہ چیپٹرز کو الگ الگ لکھ لیں ۔
۔ 3  پھر ایک ٹائم ٹیبل بنائیں جس کہ مطابق آپ روزانہ اپنی پڑھائی کو وقت دیں گے
۔ 4   ٹوئم ٹیبل میں اپنی آدھی کتابوں کی روٹین ایک دن رکھیں اور آدھی کی دوسرے دن اس طرح آپ تمام کتابوں کو ایک ساتھ لے کہ چل سکتے ہیں
۔ 5  یہ بھی مینشن کریں کہ ایک کتاب کا کتنا سبق ایک دن میں یاد کرنا ہے۔
۔6  اس طرح آپ کو مشکل بھی نہیں ہو گی اور والدین کی ڈانٹ دپٹ سے بھی بچے رہیں گے ۔


0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home