Wednesday 27 May 2020

چمک

میں جانتی ہوں کہ زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا ہم باتوں میں آسان بنا دیتے ہیں ظاہری سی بات ہے امیروں کی زندگیاں تو ہمیں دیکھنے میں بہت آسان لگتی ہیں جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
جی جناب ایسا ہے ذرا غور کیجیے! ہر انسان اپنی کمائی جانے والی رقم کہ مطابق اپنی ضروریات کو ذہن میں رکھتا ہے جبکہ ایک امیر آدمی بھی اپنی آمدنی دیکھ کر ہی ضروریاتِ زندگی کا انبار رکھتا ہے۔ اگر ان کی آمدنی زیادہ ہوتی ہے تو ان کی ضروریات کی اشیاء بھی اتنی ہی زیادہ قیمت میں درکار ہوتی ہیں۔

بظاہر خوش باش نظر آنے والے تمام انسان اندر سے کھوکھلے ہیں۔ جی ہاں! وہ کہاوت ہے نہ "ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی"۔ بس تو آج سے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ نے اپنی زندگی کہ صفحات پہ لکھی جانے والی سیاہی سے مایوس نہیں ہونا اگر اس کا رنگ گاڑھا ہے تو ایک دن پھیکا بھی ہو گا اگر پھیکا ہے تو تجربے سے گاڑھا بھی ہو سکتا ہے۔

میں تو صرف اس بات پہ یقین رکھتی ہوں ہمیشہ سے کہ جس طرح ہم لوگ اس دنیا میں نا چاہتے ہوئے بھی رہ رہے ہیں اسی طرح اور بھی بہت سے کام جو دوسروں کو خوش کریں ہماری زندگی آسان کریں ،وہ بھی ناچاہ کہ کر سکتے ہیں۔

English Translation:-

          I know that life is not as easy as we make it out to be. It is obvious that the lives of the rich seem very easy to us when it is not at all.
 Yes sir, just think! Every human being keeps in mind his needs according to the amount of money he earns, while even a rich man keeps a stock of the necessities of life just by looking at his income. If their income is high then their necessities are required at the same price.

 All seemingly happy human beings are hollow inside. Yes! There is a saying, "Not everything that shines is gold." Just keep in mind from today that you should not be disappointed with the ink written on the pages of your life. If it is dark in color, it will be dull one day. If it is dull, it can be dark in experience. ۔

 I have always believed that just as we are living in this world unwillingly, so too many other things that make others happy and make our lives easier can be done unintentionally. ۔


Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home