Wednesday, 27 May 2020

عزت (Respect)


میں نے بچپن سے صرف ایک ہی بات سنی ہے اپنے  
 بڑوں سے کہ ہماری عزت کا خیال کرنا ہمیں کبھی بھی دوسروں کہ سامنے شرمندہ مت ہونے دینا۔ مگر حیرت کی بات یہ بھی دیکھی کہ جو بڑے اپنے بچوں سے اس بات کی امید رکھتے ہیں وہ ہی والدین اپنے بچوں کی امیدوں پہ پانی پھیر دیتے ہیں جبکہ ہونا ایسا چاہیے کہ اگر عزت کی توقع بچوں سے رکھی جا رہی ہے تو بچوں کی عزت بھی رکھی جائے ان کی خواہشات کو بھی عزت دی جسئے تا کہ وہ اپنے والدین کو اس بات کہ لیے مایوس نہ کریں کہ جس خواہش سے والدین منع کریں وہ خواہش پوری کرنے کہ لیے بچوں کو ماں باپ سے جھوٹ بولنا پڑے یا چھپانا پڑے۔



The only thing I have heard from my elders since childhood is to take care of our honor and never let us be ashamed in front of others.
 But it is also surprising to see that parents are the ones who turn their backs on their children's hopes when adults expect the same from their children. 
 Respect their wishes so that they do not disappoint their parents in order to fulfill the desire that their parents forbid them to do so that the children have to lie or hide from their parents.

یہ ایک فطری سا عمل ہے کہ جس کام سے بچوں کو روکا جائے اسے کرنے کی خواہش اُن میں زیادہ بڑھتی ہے۔ تو بہتر یہی ہے کی اگر اپنی عزت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو بچوں کو یا تو اس طرح کی باتیں نہ کہی جائیں جو ان کہ معصوم ذہنوں پہ برا اثر ڈالیں یا پھر خود بھی ان باتوں پہ عمل کریں جن کی توقع آپ کو اپنی اولاد سے ہے۔

ضروری نہیں کہ عزت عزت کی رٹ لگانے سے ہی عزت ملتی ہو یہ تو تبھی ملتی ہے جب لوگوں کو بظاہر آپ کہ اعمال نظر آ رہے ہوں اور وہ آپ سے مطمئن بھی ہوں۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ مشہور ہو لیکن ایک اچھے لقب سے ایک اچھے نام سے تو بجائے اس کہ ،کہ وہ لوگوں سے امید رکھے اسے خود محنت کرنی چاہیے۔
عزت اولاد نہیں خراب کرتی عزت تو آپ کی سوچ اور آپ کہ وہ اعمال خراب کرتے ہیں جو ماضی میں آپ نے خود بھی کیے ہوتے ہیں۔ مگر نتیجہ بچوں کہ بڑے ہونے کہ بعد نکلتا ہے۔
کوشش کیجیے اپنے کہے جانے والے الفاظ پہ پہلے خود کریں پھر کسی سے توقع رکھیں۔ شکریہ!


It is only natural that children should be more inclined to do what they are told to do. So if you want to maintain your self-esteem, it is better not to tell children things that will hurt innocent minds or to act on what you expect from your children. Is.
 Honor is not necessarily earned by a writ of honor, it is obtained only when people seem to see your deeds and are satisfied with you. 
 Everyone wants to be famous, but with a good title and a good name, instead of expecting people to do it, they have to work hard.

 Respect does not spoil children. Respect spoils your thinking and you spoil the deeds that you have done in the past. But the result is that children grow up later.
 Try to do what you say first, then expect something from someone. Thanks!

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home